جڑواں شہروں میں ٹریفک بحال, ٹریفک بندش کی وجہ بھی سامنے آگئی

0
41

اسلام آباد:جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہوگئی.ٹریفک راولپنڈی میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران قتل ہونے والے افراد کے مقتولین سڑک پر لاشں رکھ کر احتجاج کررہے تھے جس کے باعث ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے بالخصوص فیض آباد انٹر چینج بند تھا. باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق سابق ایم این اے حاجی پروپز اور پولیس کے درمیان مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے بند حصے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ ایکسپرس وے بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد کے سرینہ چوک تک ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے جمعرات کی رات 11 بجے کے قریب ڈھوک کالا خان شمس آباد میں ٹیکسی سٹینڈ کے نزدیک یونین کونسل 22 کے سابق چیئرمین جہانگیر نمبردار گروپ اور چودھری یاسر گروپ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جان بحق اور سات زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a reply