بالی وڈ کی اداکارہ اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹونکل کھنہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کو پالنے کے لئے بھرپور ماں کا کردار ادا کیاہے. میں نے ہمیشہ پیسے جوڑے بجائے ان کو خرج کرنے کے ، میں جو پیسے جوڑتی تھی اس سے بچوں کی فیسوں کی ادائیگی کرتی تھی، میرا شروع سے ہی دل رہا ہے کہ میرے بچے بڑے ہو کر یہ نہ کہیں کہ ان کی ماں نے انکو صرف آلو پراٹھے کھلائے بلکہ یہ کہیں کہ ہمارے تعلیمی اخراجات بھی پورے کئے. ٹونکل کھنہ نے مزید کہا کہ میںنے بچوں کو پڑھانے لکھانے کے ساتھ ساتھ خود بھی مختم قسم کے کورسسز کئے. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب انہیں ان کی پہلی فلم کا پہلا چیک ملا تو انہوں نے اس چیک سے اپنے لئے گاڑی خریدی تھی. ٹونکل ایک ذمہ دار ماں ہیں یہ
تو سب جانتے ہیں لیکن وہ ایک بھرپور گھرداری کرنے والی خاتون ہیں یہ شاید کم لوگ جانتے ہیں. اکشے کمار کا کہنا ہے کہ میرا گھر ٹونکل نے شروع سے ہی بہت اچھے سے سنبھالا ہوا ہے. یاد رہے کہ اداکارہ ٹونکل کھنہ نے بوبی دیول کے ساتھ 1995 میں فلم برسات سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد متعدد فلموں میں کام کیا لیکن ٹونکل بہت بڑی اداکارہ نہ بن سکیں. ان کی فلموں نے اچھا بزنس کیا لیکن غیر معمولی بزنس کسی بھی فلم نے نہ کیا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ایک ایورج اداکارہ ہی مانی گئیں. انہوں نے 2001 میں آخری فلم لو کے لئے کچھ بھی کرے گا میں کام کیا اس کے بعد وہ آج تک کسی فلم میں نظر نہیں آئیں.