بیٹے کی خواہش، سسرالیوں نے بہو کو سرعام ننگا نہانے پر مجبور کر دیا

0
60
بیٹے کی خواہش، سسرالیوں نے بہو کو سرعام ننگا نہانے پر مجبور کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیٹے کی خواہش، سسرالیوں نے بہو کو سرعام ننگا نہانے پر مجبور کر دیا

واقعہ بھارت کا ہے جہاں خاتون پر لڑکے کی پیدائش کے لئے مظالم کی انتہا کر دی گئی، خاتون کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا پھر اسے سر عام سب کے سامنے ننگا نہانے کے لئے مجبور کیاگیا، خاتون نے تنگ آ کر تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ پنڈت کے کہنے پر سسرال والوں نے ایسا قدم اٹھایا، پنڈت نے کہا کہ کوئی بندش ہے جس کی وجہ سے لڑکا پیدا نہیں ہو گا، بلکہ لڑکی ہو گی،اس بندش کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سر عام ننگا نہائے، جس پر سسرال والوں نے مجھ پر تشدد کیا، میں نے انکار کیا تو مجھے مارا پیٹا، جان سے مارنے کی دھمکی دی اور مجھے سب کے سامنے ننگا نہانے پر مجبور کیا

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں تھانے میں سسرال کے خلاف مقدمہ درج کروانے والی خاتون کی عمر تقریبا 30 سال ہے، خاتون کا دعویٰ ہے کہ اسے سسرال والے 2013 سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ لڑکا پیدا کرو، لڑکی نہیں، رائے گڑھ کی آبشار میں عوام کے سامنے مجھے ننگا کیا گیا، اور ننگا نہانے پر مجبور کیا گیا، میں ظلم کا شکار ہوتی رہی لیکن اب مزید نہیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

سسرالیوں کے مظالم کا شکار خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے شوہر نے میرے زیورات فروخت کر دیئے ہیں، والدین کی جانب سے ملنے والی جائیداد کو گروی رکھوا کر 75 لاکھ روپے قرض لئے تھے وہ بھی شوہر نے لے لئے، اب وہ مزید پیسوں کی بھی ڈیمانڈ کرتا ہے، پولیس نے پنڈت سمیت خاتون کے شوہر، سسر اور ساس کو گرفتار کر لیا ہے

چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف

میرے کپڑے اتارے گئے،مجھے ننگا کیا گیا ،ویڈیو بنائی گئی،نیب کے پاس لیڈیز اسٹاف بھی نہیں،طیبہ گل کا انکشاف

چار لوگ نہ ہوتے تو شاید آئی بی کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہوتا،اقرارالحسن

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈکروانے،20 افراد کی اجتماعی زیادتی پر کمیٹی قائم

سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ کروانے کے دو ملزم عدالت پیش

لڑکیوں سے برہنہ پریڈ،اجتماعی زیادتی کا واقعہ، ایم ایل او پر بھی لگ گیا گھناؤنا الزام

Leave a reply