ٹویٹر اکاؤنٹ بند کیا جائے، سیاسی رہنما کی درخواست پر ایف آئی اے نے کیا جواب دیا؟

0
45

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے اپنے نام سے بنے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کروانے کے لئے درخواست دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن کے نام سے ٹویٹر پر جعلی اکاؤںٹ سامنے آنے پر اعتزاز احسن نے اسے بلاک کروانے کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی،ایف آئی اے حکام نے اس حوالہ سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن کی درخواست موصول ہو گئی ہے جس میں جعلی اکاؤنٹ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے. اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر مختلف ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں، جو ان کے لیے پریشانی کا باعث ہیں

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ بند ٹویٹر اکاؤنٹ کا ڈیتا نہیں دیتی، ٹویٹر اور فیس بک انتظامیہ اپنی مرضی کا ڈیٹا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا، اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کو نوٹس بھجوایا گیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ کشمیر پر ٹویٹ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا.

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ بھی مودی سرکار کا بغل بچہ بن گئی ،ٹوئٹر انتظامیہ کا صدرعارف علوی کونوٹس مضحکہ خیزہے،ٹوئٹر انتظامیہ مودی کی ترجمان بننے کی کوشش کررہی ہے،

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کشمیر کے حوالے سے مواد شیئر کرنے پر5 21 اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دعوے کشمیر کی آزادی کے حق میں ٹویٹ کرنے والے صحافیوں، سماجی رہنماؤں، سرکاری حکام اور فوج کے حامیوں کی جانب سے سامنے آئے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی پاکستانیوں نے ٹوئٹر کو کشمیر کی حمایت میں لکھنے والے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

مراد سعید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست ہوئی مسترد

یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے میجر جنرل آصف غفور بھی اس بات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں . پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے سامنے کشمیر کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کے اکاؤنٹ کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا ، اس کی وجہ خطے کے ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی اسٹاف ہیں’۔ پاکستان نے ٹویٹر انتظامیہ سے اس سازش کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے.

Leave a reply