مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ٹوئٹرمیں صارفین کے لیے کوویڈ 19 ویکسینز فیکٹ باکس کو صارفین کی ٹائم لائن کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : ٹوئٹر سپورٹ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کوویڈ 19 ویکسینیشن اب عام ہوتی جارہی ہے، تو اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے ضروری سمجھا کہ آپ کے ملک میں ویکسین کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
https://twitter.com/TwitterSupport/status/1386676306369253378?s=20
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کی ٹائم لائن کے اوپر کوویڈ 19 ویکسینز کی تفصیلات دیکھی جاسکیں گی ان تفصیلات میں لوگوں کو ویکسینز کے محفوظ ہونے اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ تفصیلات طبی ماہرین کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب نے بھی 27 اپریل کو کوویڈ 19 ویکسین پی ایس ایز کو نشر کرنے کا اعلان کیا تھا ان ویڈیوز میں ایسی تمام چیزوں کو ہائی لائٹ کیا جائے گا جو لوگ وبا کے خاتمے کے بعد جاننا چاہتے ہوں گے۔
دوسری جانب فیس بک کی جانب سے نوٹیفکیشنز کے ذریعے لوگوں کو اس وقت آگاہ کیا جائے گا جب اس علاقے میں تمام بالغ افراد کے لیے ویکسینیشن کو اوپن کردیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے فی الحال یہ فیچر امریکا میں دستیاب ہے مگر جلد دیگر ممالک تک اسے توسیع دی جائے گی۔