ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات
دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوگئی، صارفین نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی اور ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سیکڑوں افراد نے ٹوئٹر ٹھیک طوع پر نہ چلنے کی شکایت کی۔
دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن، ہزاروں صارفین کو مشکلات، صارفین کو ٹوئٹر پر کلک کرکے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری، کئی نے ’code 467‘ سائٹ پر آنے کی شکایت کی، تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی مشکلات pic.twitter.com/quzOPi0LrE
— QOMINEWS (@QOMINEWS) March 6, 2023
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کو کسی لنک پر کلک کرکے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کئی افراد نے ’code 467‘ ایرر سائٹ پر آنے کی شکایت کی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے سروس ڈاؤن ہونے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔
Twitter issues recently:
January 23 — error messages when tweeting
February 8 — down for users globally
February 15 — glitching for users globally
February 18 — issues sending gifs
February 28 — groupchat glitch with kicking
March 1 — timeline not loading
March 6 — content not… pic.twitter.com/EuFBAL7u2d— Pop Base (@PopBase) March 6, 2023
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئیٹر ڈؤن ہوا تھا اور پاکستان میں بھی کافی صارفین کو مشکلات شکار ہوا تھا کیونکہ تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ نہیں ہورہی تھیں جبکہ اب بھی ایسا ہی معاملہ ہے تاہم اس پر صارفین کافی خفا ہیں اور ایلون مسک پر تنقید کررہے ہیں.