اسلام آباد:ٹوئیٹراپنی ہی بات کا پکا نہ رہا،اپنے ہی قوانین کی اپنے ہی ہاتھوں دھجیاں اڑا دیں،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں و مسلسل کرفیو کے خلاف آواز اٹھانے والے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹ بغیر کسی وجہ کے بند کر دئے گے۔
وطن سے محبت کوسلام ! تانیہ ایدروس گوگل کا اہم عہدہ ٹھکرا کر پاکستان پہنچ گئیں
کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی قائدین نے ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بھارتی ایماء پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے اکاؤنٹ بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے او ر حکومت پاکستان سے فی الفور یہ معاملہ ٹویٹر انتظامیہ کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ایک سو چوبیس دن سے بدستور کرفیو نافذہے تعلیمی ادارے،کاروباری مراکز،انٹرنیٹ وموبائل سروس بدستور بند ہے،
پابندی کے باوجود ہفتےمیں1500چائلڈ پورن ویڈیوز ڈاون لوڈ
بین الاقوامی میڈیا سمیت انسانی حقوق کی مختلف تنظیمیں اور ادارے بھارتی اقدامات کے خلاف بھارت سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹویٹر انتظامیہ نے آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں پاکستانی اکاؤنٹس بند کر دئے ہیں،
کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا
گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرحان ورک،کشمیر یوتھ الائنس کے وائس چیئرمین کاشف ظہیر کمبوہ سمیت دیگر ایکٹوسٹ کے اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بند کر دئے گے ہیں،
پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ بنادیں
وائس چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس کاشف ظہیر کمبوہ نے ٹویٹر انتظامیہ کے امتیازی رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے ہر انسان کا بنیادی حق ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاہ چہرہ بے نقاب کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اکاؤنٹس کا ڈیلیٹ کرنا ناانصافی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔