لاہور: شاہدرہ میں کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 2 بھینسیں ہلاک،لیسکوکی سستی نقصان کا سبب بن گئی ،اطلاعات کےمطابق بیگم کوٹ بازار شاہدرہ میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے دو بھینسیں ہلاک ہوگئیں۔
وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں کے لیے ایک اور اہم منصوبے کا اعلان کریں گے
شاہدرہ سے ذرائع کےمطابق ہلاک ہونےوالی بھینسوں کے مالک ملک ریاض کے مطابق بیگم کوٹ بازارشاہدرہ میں واقع کھمبے میں کئی روزقبل لیسکو کو کرنٹ کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، مگر لیسکو افسران و اہلکار کی جانب سے کھمبے کو چیک نہیں کیا گیا، ملک ریاض کے بقول آج صبح سات بجے اس کی بھینسیں باڑے سے نکلیں اور گزرتے ہوئے کھمبے سے چھو گئیں جس سے دونوں بھنیسیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد
ملک ریاض کے مطابق ہلاک ہونے والی بھینسوں کی مالیت ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہے، لیسکو نے اگر بروقت کھمبے کو چیک نہ کیا تو کوئی بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔دوسری طرف مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ لیسکوحکام کو بار بار اس کھنبے کی درستگی کےلیے کہا گیا لیکن کسی اہلکاراس طرف توجہ دینا گوارہ نہیں کیا