سرینگر:بھارتی فوج کے مظالم جاری :کشمیر میں روزانہ دو درجن عسکریت مخالف آپریشنزہوتے ہیں،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ رواں برس عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے اپنی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور ہر روز دو درجن کے قریب آپریشنز کئے جا رہے ہیں جن میں ایک یا دو ہی کامیاب ہو پاتے ہیں، جبکہ بعض دفعہ کوئی بھی آپریشن کامیاب نہیں ہوتا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دلباغ سنگھ نے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تصادم شروع ہونے سے قبل سیکورٹی فورسز چھپے عسکریت پسندوں کو خود سپردگی کا موقع دیتے ہیں لیکن عسکریت پسند انکی پیشکش کو قبول نہیں کرتے ہیں۔

دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند خود سپردگی اسلئے نہیں کرتے ہیں کیونکہ ان پر تنظیموں کی جانب سے دباو ہوتا ہے اور ایسا دیکھا گیا ہے کہ نئے عسکریت پسند کے ہمراہ پرانا عسکریت پسند بھی ہوتا ہے جس کی وجہ سے نئے عسکریت پسند کو خود سپردگی کا موقع نہیں دیا جاتا ہے

ساوتھ ایشین وائر کے مابق مقبوضہ کشمیر میں کووڈ 19 لاک ڈاون کے دوران سیکورٹی فورسز نے عسکری مخالف کارروائیاں تیز کی ہے جس کے نتیجے میں 108 عسکریت پسند شہید کئے گئے ہیں جن میں حزب المجاہدین سے وابستہ ریاض نائکو سمیت کئی اعلی کمانڈر شامل ہیں۔دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ جیش محمد سیکورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملے کرنے کا موقع ڈھونڈ رہی ہے۔ لیکن ایجنسیاں انکے منصوبے ناکام کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

Shares: