امامیہ کالونی میں تصادم، دو ڈرائیور زخمی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی چوک میں اڈہ فیس میں اوور چارجنگ کرنے پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ اور رکشہ ڈرائیوروں کے درمیان تصادم ہوگیا جہاں اینٹوں ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں 2 رکشہ ڈرائیور ارشد اور منور اور ایک ٹھیکیدار پرچی فیس صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔