شیخوپورہ میں کارپرفائرنگ سےدوافراد کے جاں بحق:واقعہ کا نوٹس

0
49

شیخوپورہ: (محمد طلال سے)قائم مقام آئی جی پنجاب کنورشاہ رخ نے شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سےدوافراد کےجاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہےیہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس واقعہ کے بعد قائم مقام آئی جی پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔

شیخوپورہ سے باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق قائم مقام آئی جی پنجاب نےملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قائم مقام آئی جی پنجاب کنورشاہ رخ نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ اس سلسلے میں تمام سپروائزری افسران مقتولین کی فیملیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ مانانوالہ خالد شہید چوک مانانوالہ روڑ پر کار میں سوار افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے کار میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 مانانوالہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوراً طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

موقع پر جاں بحق علی بیگ ولد اکرم بیگ 22 سال اور رضوان بیگ ولد لیاقت بیگ 30 سال کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمی ہونے والوں میں ساجد ولد محمد اقبال 25 سال اور ملک اسامہ ولد صابر حسین 23 سال شامل ہیں۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply