کراچی :پاکستان میں عرب امارات کےسفیرسیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچ گئے ، گورنراوروزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں عرب امارات کے سفیرحماد عبیدالزہبی کراچی کے سیلاب متاثرین کا دکھ بانٹنے خود کراچی پہنچ گئے اورسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
باغی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبیدالزہبی نے کراچی کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا اورپریشان حال لوگوں میں خود امداد تقسیم کی ، اس موقع پر عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ان پریشان حال لوگوں کوبھولے نہیںبلکہ ان کا دکھ اپنا دکھ سمجھتے ہیں
H.E Hamad Obaid Alzaabi the Ambassador of UAE in Islamabad, visits flood affected areas in Karachi, and assures UAE's firm commitment to stand by the Pakistani peopl pic.twitter.com/7VvZLRT6iH
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) September 3, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق ایک اورموقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و گورنرسندھ عمران اسماعیل کا نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ہمراہ لیاری کا دورہ ، بارش متاثرین میں راشن بیگزتقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کا نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کے ہمراہ لیاری کا دورہ کیا ، اس موقع پر عرب امارات کے سفیرحماد عبیدالزہبی بھی ہمراہ تھے، گورنر سندھ نے یواے ای سفیر کے ہمراہ لیاری میں بارش سے متاثرہ افراد میں راشن بیگزتقسیم کیے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا، یو اے ای کی جانب سے 75ہزارخاندانوں کو راشن دیا جارہا ہے۔
عرب امارات کے سفیر نے راشن تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یو اے ای پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پرافسوس ہے۔