متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی کا زمین سے 400 کلومیٹر کی بلندی سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خوشیوں میں شریک ہوئے۔ متحدہ عرب امارات کے خلاباز نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ایک تصویر شیئر کی جو آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی تھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے.


جبکہ اپنے چھ ماہ کے سفر کے اختتام پر خلا میں سفر کرنے والے ڈاکٹر النیادی نے سوشل میڈیا پر ایک مبارکبادی پیغام میں پاکستان کی بہترین ثقافت کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے، جبکہ اپنے پیغام میں لکھا کہ؛ "تمام پاکستانیوں بالخصوص متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔:
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

انہوں نے مزید لکھا کہ "میرے ملک میں سب سے بڑی غیر ملکی برادریوں میں سے ایک کے طور پر، ہم سالوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور آپ کی امیر ثقافت کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے. یہ آپ کا دارالحکومت اسلام آباد ہے، خلا سے، (ایسا انہوں نے ایک تصویر کے بارے میں لکھا جو انہوں نے شیئر کی تھی)

Shares: