مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ ...

گھرکے آگے صفائی اور خوبصورتی کاخیال عوام خود کریں، عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں...

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایک اور ملزم منظرعام پر آگیا

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت، بلال...

آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی...

یو اے ای کی معاشی ٹیم کا دورہ پاکستان کا فیصلہ

یو اے ای کی معاشی ٹیم نے دورہ پاکستان کا فیصلہ کر لیا

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے معاشی ٹیم آئے گی یو اے ای کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گایو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں ملاقات ہوگی ، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ،دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا، توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ابوظہبی میں ملاقات کی وزیراعظم سعودی عرب کے اپنے دورے کے اختتام پر شام میں ابوظہبی پہنچے تھے، کابینہ کے کلیدی ارکان اور اعلیٰ حکام بھی ملاقات کے دوران ان کے ہمراہ تھے

ولی عہد نے جناب شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارک پیش کی اور ان ذمہ داریوں میں عظیم کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لئے خیرسگالی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا دونوں رہنماؤں نے متعد دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی وزیراعظم نےیو اے ای کے بانی اور پہلے صدر شیخ زاید بن سلطان النہیان کی بصیرت افروز قیادت اور پاکستان اور ’یو اے ای‘ کی دوستی کی مضبوط بنیاد پر قائم کرنے کی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی بصیرت کی روشن میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید پختہ اور مضبوط بنانے کے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا

یو اے ای کی تاریخ ساز ترقی اور تیز ترین اولین پچاس سال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کی اور آنے والی دہائیوں میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا وزیراعظم نے دبئی عالمی نمائش 2020 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت اور نمائش منعقد کرنے والی ٹیم کو مبارک دی جو بھرپور اور شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan