متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق یو اےا ی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں27روپے اضافہ ہوگیا۔ فی لیٹر پیٹرول 4.15 درہم کا ہوگیا،جو 225 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان
رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 3.66 درہم یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔ایک لیٹر ڈیزل 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا۔
واضح رہے کہ یو اے ای میں جنوری سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے-
دوسری جانب پاکستانی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی-
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔
ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کے بارے میں بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی