آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان

لاہور: آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان ہے-

باغی ٹی وی : وفاقی بجٹ 2022،23حکومت کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان ہے وفاقی بجٹ23-2022 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم بھی کم کیا جائے گا –

وزیر اعظم نے غریبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال23-2022میں ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ،رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے رکھا گیا تھا، ترقیاتی بجٹ آئندہ مالی سال میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہوگا-

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں پاور ڈویژن کے لیے 50 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ، جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے آئندہ بجٹ میں 120 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز اور ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 40 ارب روپے تجویزدی گئی ہے-

پرویزالہٰی سے پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کے وفد کی ملاقات

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئند ہ مالی سال میں این ایچ ایچ اے کا بجٹ رواں بجٹ کے مقابلے میں 6 ارب روپے کم ہوگا،ضم شدہ اضلاع کیلئے رواں مالی سال کے مقابلے میں 14 ارب روپے کی کمی ہو گی -ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے آئندہ مالی سال کے لیے 30 ارب روپے تجویز دی گئی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے آئندہ بجٹ میں اضافے کا امکان،ذ

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے ایچ ای سی کیلئے بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تجاویز کو حتمی منظوری اور مزید جائزے کیلئے پلان کوآرڈینشن کمیٹی میں پیش کیا جائے گا-

ذرائع کے مطابق پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس4 جون کو طلب کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 23-2022 کا سالانہ بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا-

پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کر لیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کوسہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گاصدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے-

Leave a reply