متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں موصول ہوگئے ہیں جبکہ اس بارے میں وزیر خزانہ نے ٹوئیٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستان کے عوام کی طرف سے یو اے ای قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک ارب ڈالر موصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتری کی طرف جارہی ہے. اس سے قبل گزشتہ روز دو ارب ڈالرز سعودی عرب کی طرف سے بھیجے گئے تھے.


ادھر ویڈیو کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کچھ مہینے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز قرض دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اس بات کی یقین دہانی وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ یو اے میں حکام کی جانب سے کی گئی تھی علاوہ ازیں چند روز قبل حکام نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو بھی یقین دہانی کروائی تھی۔

علاوہ ازیں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپریل 22 میں جب سے حکومت سنبھالی ہے ایک منٹ بھی ادائیگیاں تاخیر سے نہیں کی گئیں اور یہ ڈیفالٹ کی افواہیں قدرتی موت مر گئیں ہیں، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہے، ہر دن پاکستان کیلیے بہتر ہوگا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

Shares: