دبئی :عرب شہزادہ موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ میںجاںبحق،شاہی خاندان کی طرف سے سوگ کااعلان،اطلاعات کےمطابق کل شام عرب امارات کے شاہی خاندان کا شہزادہ ایک موٹربائیک حادثے میں جاںبحق ہوگیا ہے، دوسری طرف شاہی خاندان کی طرف سے شہزادے کی موت پرسوگ کا اعلان کردیا گیا ہے
https://www.instagram.com/p/B5edAFSnpCy/
باغی ٹی وی کے مطابق عرب امارات کے شاہی خاندان کا شہزادہ صقربن طارق بن کاید القاسمی جمعہ کی شب شاہی محل کے اندر ہی موٹربائیک کی تیزرفتاری کی وجہ سے ہونے والے حادثے میں گرتے ہی جاںبحق ہوگیا تھا ، شاہی محل کی طرف سے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےکہ شہزادہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اوراپنے خالق حقیقی سے جاملا
2 ماہ میں 400 سے زائد ہلاکتیں: عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان
دوسری طرف شاہی محل کیطرف سے شہزادے کی خدمات کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ اس نے ریاست کی پولیس میں اعلیٰ کارکردگی پرسونے کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا ،شہزادے کی نماز جنازہ ظہرکی نماز کے بعد اداکی گئی اور القواسیم کے شاہی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے