متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شارجہ سے سیالکوٹ آنے والی غیرملکی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیا بچے کی ولادت کے بعد خاتون اور نومولود کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر اور چیف ایگزیکٹو…

طیارہ اپنی منزل کی جانب محوِپرواز تھا کہ اس دوران خاتون کی طبیعت خراب ہو گئی جس کی اطلاع کپتان نے کنٹرول ٹاور کو دی اور طیارے کو ملتان ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

میڈیکل لینڈنگ کے دوران گل بانو نامی خاتون مسافر نے دوران پرواز ایک لڑکے کو جنم دیا جس کے بعد فوری طور پر خاتون اور بچے کو نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

بچے کی پیدائش قبل از وقت ہے کیونکہ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے قوانین کے تحت 32 ہفتے کے حمل کے بعد خواتین سفر نہیں کر سکتیں اور اس سے قبل سفر کرنے کے لیے انھیں والدین کی جانب سے حلف نامہ جمع کروانا پڑتا ہے جبکہ بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں کے لیے پی آئی اے کے ڈاکٹر کا سرٹیفیکیٹ بھی درکار ہوتا ہے۔

صا ئمہ نور نے ٹی وی سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ بتادی

واضح رہے کہ 2017 میں بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دینے کا واقعہ پیش آیا تھا مدینہ سے ملتان آنے والے پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 میں ملتان سے تعلق رکھنے والے مدینہ میں قیام پذیرجوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا رُخ بوجوہ موسمی خرابی کراچی موڑ دیا گیا تھا

Shares: