کابل :افغانستان کے ایئرپورٹس کاانتظام وانتصرام کی ذمہ داری عرب امارات سنبھالیں گے:اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ایئرپورٹس چلانے کیلیےمتحدہ عرب امارات سے جاری بات چیت حتمی نتیجے پرپہنچ چکی ہیے اوراس حوالے سے معاہدہ بھی ہوگیا ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں

 

 

اس حوالے سے یہ بھی واضح کیا جاچکا ہے کہ عرب امارات بہت جلد کابل ایئرپورٹ کاانتظام اپنے قبضے میں کرلے گا

 

اس حوالے سے افغآن طالبان حکومت نے افغانستان کے تمام ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات سے معاہدوں کو حتمی شکل دے دی ہے اوراگلے چند دنوں تک افغآنستان کے ایئرپورٹس کا انتظام عرب امارات کے سپرد کردیا جائے گا

یاد رہے کہ اس سے پہلے طالبان حکومت نے گزشتہ برس اگست کے وسط میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک کے ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہوئی تھی۔

تاہم اب طالبان حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تصدیق کی جاچکی ہے کہ یہ معاہدہ طئے پا گیا ہے اور یہ کہ جلد ہی ملکی ایئرپورٹ کی بحالی کے لیے متحدہ عرب امارات ایئرپورٹ کے زمینی انتظامات دیکھے گا۔

افغانستان میں ایئرپورٹس پر متحدہ عرب امارات عملے کی سیکیورٹی کس کے پاس ہوگی یہ ابھی واضح نہیں ہے ، کیوں کہ طالبان ہوائی اڈے کی سیکیورٹی کے لیے کافی حساس ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی اس معاہدے کے متعلق تصدیق کی جارہی ہے کہ بہت جلد عرب امارات افغانستان کے ایئرپورٹس کا انتظام سنبھال لے گا

یاد رہے کہ قطر اور ترکی کی جانب سے افغانستان کے ایئرپورٹس کی بحالی کی کے لیے ٹیکنیکل معاونت کے لیے ٹیمیں بھی بھیجی تھیں۔

 

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے نئے حکمرانوں پر اثر و رسوخ کی سفارتی جنگ میں قطر کے خلاف جاتے ہوئے کابل ایئرپورٹ کا انتظام چلانے کے لیے طالبان سے بات چیت کی۔

 

ذرائع کے مطابق خلیجی ملک میں موجود ایک مغربی سفارتکار نے بتایا کہ یو اے ای حکام نے ایئرپورٹ کو آپریٹ کرنے کے حوالے سے حالیہ ہفتوں میں طالبان عہدیداروں کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں۔

یہ مذاکرات ظاہر کرتے ہیں کہ ممالک کس طرح طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ شدت پسند اسلامی گروہ بڑی حد تک الگ تھلگ ہی ہے اور اب تک اسے کسی ملک کی حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔

Shares: