لاہور:یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ ملتوی کردیئے،اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹری ٹیسٹ ملتوی کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئےیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹری ٹیسٹ کو ملتوی کردیا گیا۔ انٹری ٹیسٹ 24سے27 مئی تک انجنئیرنگ کے اداروں میں داخلے کے لیےمنعقد کیے جانے تھے،
دوسری جانب انٹری ٹیسٹ کے لیے کوپن کے حصول کا سلسلہ جاری رہے گا، کوپن جاری کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی ۔ انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.