اپنے بولڈ ڈریسز کی وجہ سے ہر وقت سرخیوں میں رہنے والے عرفی جاوید کے بارے میں ایک انکشاف کیا ہے اداکارہ فیضان انصاری نے. انہوں نے عرفی جاوید کے بارے میں ایک بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفی لڑکی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک ٹرانسجینڈر ہیں. فیضان انصاری اپنے اس دعوے کو ثابت کرنے میںلگے ہوئے ہیں اس حوالے سے انہوں نے ہائی کورٹ سے بھی رابطہ کیا ہے اور وہ وہاں بھی دیکھے جا رہے ہیں. فیضان انصاری کے اس دعوے کے بعد عرفی جاوید کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی بحث مباحثہ جاری ہے. لیکن ابھی تک عرفی جاوید نے اس دعوے کے بارے میں کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی. حالانک عرفی جاوید کے کپڑوں پر رتی برابر بھی کوئی تنقید کرتا ہے تو وہ آجاتی ہیں غصے میں اور ایسا کہنے والے کو
سنا دیتی ہیں کھری کھری. لیکن ان کے بارے میں فیضان انصاری نے کردیا ہے بہت بڑا دعوی ، لیکن اس پر وہ مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں. اس خبر میں کتنی صداقت ہے اور کیا فیضان انصاری اپنے اس دعوے کو ثابت کر پاتے ہیں یا نہیں یہ تو آنےوالا وقت ہی بتائے گا. تاہم بہت سارے سوشل میڈیا صارفین فیضان انصاری کے اس دعوے کی نفی بھی کررہے ہیں لیکن عرفی کی طرف سے خاموشی یقینا سوال اٹھا رہی ہے.