برطانیہ ،بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست

0
146
labour party

برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست ہوئی ہے، لیبر پارٹی نے میدان مار لیا ہے

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران اپوزیشن پارٹی، لیبر پارٹی 102 حلقوں میں ایک ہزار 26 کونسلرز کی کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے، برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے صرف 5 حلقوں میں 479 کونسلرز کامیاب ہوئے ہیں،

لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ نتائج سے کنزرویٹو پارٹی کو واضح پیغام ملا ہے کہ برطانیہ کی عوام رشی سونک اور ان کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں

میئر کی 11 نشستوں میں سے 4 کے نتائج آگئے ہیں، لیبر پارٹی کو نارتھ ایسٹ، مشرقی مڈلینڈز، یارک اور نارتھ یارکشائر میں کامیابی ملی جبکہ برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات میں شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ لیبرپارٹی کی جیت سے مایوسی ہوئی، مستقبل میں سیاسی رہنما کی حیثیت سے اپنے کام پر توجہ رکھوں گا، محنتی اور کام کرنے والے کونسلر کھونا افسوس کی بات ہے.

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حکمراں جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں مہنگائی لے بیٹھی، کمر توڑ مہنگائی کا غصہ عوام نے پولنگ بوتھ جا کر نکالا،برطانوی وزیراعظم رشی سوناک بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے شدید مایوس ہوئے ہیں، جبکہ لیبر پارٹی خوش ہے،عام انتخابات سے ایک سال پہلے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹوریز کیلئے اقتدار پر قابض رہنا ناممکن ہوجائے گا، جبکہ لیبر بھی اگلی بار اتحاد کے بغیر حکومت نہیں بنا سکے گی

Leave a reply