برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات ہو رہے ہیں، برطانیہ میں آج ووٹنگ جاری ہے
پارلیمینٹ کی 650 نشستوں پر ساڑھے 4 ہزار امیدوار میدان میں ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق 650 نشستوں کے لیے لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں،40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ہر علاقے یا حلقے کے نتائج کا اعلان آج رات تک یا پھر جمعہ کی صبح تک کیے جانے کی توقع ہے۔ سیاسی جماعتیں حکومت بنانے کے لیے نصف سے زیادہ نشستیں یعنی 326 سیٹیں جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں.
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اہلیہ اکشتا مورتی کے ہمراہ نارتھ یارکشائر میں ووٹ کاسٹ کر دیا ہے،ووٹ دینے کے بعد برطانوی وزیراعظم نےسوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں،برطانوی وزیراعظم نے ساتھ کہا کہ لیبر پارٹی کو اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کنزرویٹو پارٹی کو ووٹ دیں ورنہ ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا،
لیبر پارٹی کے لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے اہلیہ وکٹوریہ کے ہمراہ لندن میں ووٹ کاسٹ کیا،اسکاٹش فرسٹ منسٹر جان سوینی نےبلیئرگوری کے گاؤں برلٹن میں ووٹ کاسٹ کیا،شمالی آئرلینڈ میں پورٹاڈاؤن کے پولنگ اسٹیشن میں لیڈرالسٹر یونینسٹ پارٹی ڈوگ بیٹی نے ووٹ کاسٹ کیا،اسکاٹش لیبرپارٹی کے لیڈرانس سرور ن گلاسگو کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا،گرین پارٹی کی شریک لیڈر کارلا ڈینئیر نے برسٹل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ لیڈرلبرل دیمکریٹس سرایڈ ڈیوی اور ان کی اہلیہ ایملی نے جنوبی لندن کے سربیٹن ہل میتھوڈسٹ چرچ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،لیڈراسکاٹش کنزرویٹوڈوگلس روز نےمورےگاؤں فوگ واٹ کے پولنگ اسٹیشن میں جبکہ لیڈر الائنس پارٹی ناؤمی لانگ نے بیلفاسٹ کے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا۔
ایک سروے کے مطابق لیبر پارٹی کے رہنما کیئر اسٹارمر کو اس بار تاریخی مینڈیٹ ملنے کی امید ہے، پری پول سروے کے مطابق لیبر پارٹی کو 484 سیٹیں مل سکتی ہیں، 14 سال سے اقتدار میں رہنے والی کنزرویٹو پارٹی کو 64 نشستیں ملنے کی توقع ہے،
برطانیہ میں ووٹوں کی گنتی کے بعد، بادشاہ چارلس سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی پارٹی کے قائد سے وزیراعظم بننے اور حکومت بنانے کے لیے کہیں گے ، دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت کا سربراہ اپوزیشن لیڈر بنتا ہے،
کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی،برطانیہ میں سات افراد پر فردجرم عائد
ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار