لندن :روسی صف اول کے ٹی وی آرٹی کو معاہدے کی خلاف ورزی پر بطانیہ نے تقریباً چار کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیابرطانیہ کے میڈیا رگولیٹرآف کام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’اے این او ٹی وی نووستی‘‘ کو برطانیہ کے نشریاتی قوانین کی خلاف کرنے پر تین کروڑ ننانوے لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
یہ پروگرام برطانوی کے لیے جاسوسی کرنے والےسابق روسی آفیسر سریگی اور ان کی بیٹی یولیا سکپیلل کو زہر دینے کے معاملے، شام کی جنگی صورت حال اور یوکرین کی نازی جرمنی پر موقف حوالے نشر کیے گیے تھے۔دوسری طرف روسی ٹی وی آر ٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمانہ بلاجواز اور سراسر غلط ہے۔
آر ٹی نے مزید کہا کہ جبکہ وہ نشریات کی مبینہ خلاف ورزی پر آف کام کی قانونی جارہ جوئی کو عدالت میں چیلنج کرچکا ہے اور کیس کی کورٹ میں سماعت سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر جرمانہ نامناسب اور غیر معمولی ہے۔یاد رہے کہ روسی ٹی وی آرٹی اس وقت دنیا بھر میں نشریات فراہم کررہی ہے.