ایران، عراق اور شام کی زیارتوں کے لیے فریم ورک ، وزارت مذہبی امور نے اقدامات کا اعلان کردیا

0
129

اسلام آباد:ایران، عراق اور شام کی زیارتیں کس طرح آسانی سے اور بہتر انداز سے کی جاسکتی ہیں .؟ ان امور پر غور کرنے اور اقدامات کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور نےپالیسی پر کام شروع کردیاہے۔ زیارت پالیسی کے تحت حج عمرہ کی مانند ٹوور آپریٹرز ماڈل برائے زائرین تیار کی جائے گی،زیارت پالیسی کی حج 2019 کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہناہے کہ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں شعیہ علماء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں ایران اور عراق زیارتوں کی پالیسی کے خدوخال پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بریفنگ دی۔

Leave a reply