برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ سے ملاقات اور حکومت بنانے کی باضاطہ دعوت ملنے کے بعد لز ٹرس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کا چارج سنبھال لیا تھا اور اب ان کی جانب سے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم منتخب:آج منصب سنبھال لیںگی
وزیراعظم کی جانب سے تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکرٹری اور ڈپٹی وزیراعظم، کاسی کوارٹنگ کو چانسلر جبکہ جیمزکلیورلی کو برطانیہ کے نیا سیکرٹری خارجہ مقررکیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری، وینڈی مورٹن کوچیف وہپ کےعہدے پرتعینات کیا گیا ہےبین ویلس کو سیکرٹری دفاع بنایا گیا ہے، وہ 2019 سے اسی عہدے پر موجود تھے۔
نئی کابینہ میں برینڈن لوئیس لارڈ چانسلر اور سیکرٹری جسٹس بنا دیئے گئے جبکہ ندیم ضحاوی وزیر برائے ایکوالیٹیز بنائے گئے ہیں پینی مورڈینٹ لیڈر آف ہاؤس آف کامنز جبکہ لارڈ ٹرو لیڈر آف ہاؤس آف لارڈ مقررکیے گئے ہیں۔
امریکی ورلڈ آرڈرنہیں اب چلےگا’رشین ورلڈ:ولادیمیر پیوٹن نے نئی خارجہ پالیسی کی منظوری دیدی
واضح رہے کہ برطانیہ کی وزارت عظمی کے لیے کنزرویٹو پارٹی میں لز ٹرس اوررشی سونک کے درمیان مقابلہ تھا لز پہلی مرتبہ 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمٹ منتخب ہوئی تھیں۔اس سے قبل ڈیوڈ کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں لز ٹرس مختلف ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔
لز ٹرس نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ انرجی بلوں کے معاملے کو جلد نمٹادیں گے۔لز ٹرس نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ پیش کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لز ٹرس انشورنس سمیت کئی معاملات طے کریں گی۔لز ٹرس متحدہ یورپ کی حامی تھیں اور موجودہ صورتحال میں سیاسی رہنما انھیں بہترین آپشن قرار دے رہے ہیں۔
نومنتخب وزیراعظم لِز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ ملے۔








