لندن: برطانیہ میں ایک گھر سے 61 سالہ خاتون کی ڈھائی سال پرانی لاش برآمد ہوئی ہے-

باغی ٹی وی : "برطانوی اخبار دی گارجئین” کے مطابق 61 سالہ شیلہ سیلان کی لاش ان کے گھر جنوب مشرقی لندن سے ملی لاش بری طرح گل سڑ گئی ہے جس کے باعث موت کی وجہ کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مذکورہ خاتون کو آخری بار اگست 2019 میں دیکھا گیا تھا جس سے گمان ہے کہ ان کی لاش ڈھائی سال تک گھر میں پڑی رہی اور ہمسائیوں کو پتہ تک نہ چل سکا۔

ہمسائیوں نے مزید کہا کہ خاتون اگست 2019 سے کرایہ نہیں ادا کر رہی تھیں جس کے بعد مالک مکان نے جون 2020 میں گیس کی سپلائی منقطع کر دی تھی۔

پڑوسیوں نے پہلی بار اکتوبر 2019 میں مس سیلیون کے فلیٹ سے ہاؤسنگ ایسوسی ایشن پیبوڈی کو ‘خوفناک بدبو’ آنے کی شکایت کی تھی دو سال سے زائد عرصے تک احتجاج جاری رہا، ایک رہائشی نے دعویٰ کیا کہ اس نے ہاؤسنگ ایسوسی ایشن سے کم از کم 50 بار رابطہ کیا ہے خاتون کی مسلسل گمشدگی پر کئی بار ہاؤسنگ ایسوسی ایشن اور پولیس سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں پولیس نے آخر کار اس سال فروری میں زبردستی دخل اندازی کی-

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مطمئن ہیں کہ اس کی موت کے بارے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں تھا اور اس کی موت قدرتی طور پر ہوئی۔

عدالت نے تحقیقات نمٹاتے ہوئے کہا کہ کسی کی بھی موت دکھ کا باعث ہوتی ہے لیکن آج کے جدید زمانے میں بھی موت سے متعلق ڈھائی سال تک پتہ نہ چلنا سمجھ سے باہر ہے۔

Shares: