آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری

0
77

لندن ،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات جاری ہیں ملکہ الزبتھ کو ونڈسرکیسل میں مکمل شاہی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا-

باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف، امریکی صدر بائیڈن سمیت 500 عالمی رہنما تقریب میں شریک ہیں،ملکہ برطانیہ آخر ی رسومات کی تقریب ،ویسٹ منسٹر ایبے سے ویلنگٹن آرچ تک لوگ جمع ہیں۔

ملکہ برطانیہ کی تقریب 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی

ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کچھ دیر میں بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ الزبتھ کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے۔

اعلان کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا دیں گے۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں آج برطانیہ میں عام تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

سوموار کی صبح 11 بجے بلوط کی لکڑی سے تیار کردہ شاہی پرچم میں لپٹا تابوت جسے شاہی تاج سے سجایا گیا تھا ابر آلود آسمان کے نیچے توپ کے رتھ پر نمودار ہوا۔ آنجہانی ملکہ کےتابوت کوفوجی جلوس میں ویسٹ منسٹر ایبی لے جایا گیا۔

سوموار کی صبح 11 بجے بلوط کی لکڑی سے تیار کردہ شاہی پرچم میں لپٹا تابوت جسے شاہی تاج سے سجایا گیا تھا ابر آلود آسمان کے نیچے توپ کے رتھ پر نمودار ہوا۔ آنجہانی ملکہ کےتابوت کوفوجی جلوس میں ویسٹ منسٹر ایبی لے جایا گیا۔

ملکہ برطانیہ کو پوتے، پوتیوں کی جانب سے خراج عقیدت

پارلیمنٹ کے تاریخی ویسٹ منسٹر ہال سے قریبی ویسٹ منسٹر ایبی اور آخر کار ونڈسر کیسل تک ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے دسیوں ہزارلوگ سڑکوں پر قطار میں کھڑے تھے جہاں ملکہ کو ان کے آنجہانی شوہر شوہر کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جارہا ہے برطانوی حکومت کے مطابق پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی گئی ہیں دنیا بھر سے سربراہان مملکت ملکہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شاہی خاندان کے اراکین کا ساتھ دینے پہنچ رہے ہیں۔

برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8 ستمبر کو بیلمورل میں وفات پا گئی تھیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دعائیہ سروس کے اختتام کے قریب ایک بگل بجایا جائے گا، بگل کے بعد قومی سطح پر 2 منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی جائے گی، ملکہ کے تابوت کو سرکاری گن کیرج میں لایا جائے گا جسے 142 افراد کھینچیں گےگن کیرج کے پیچھے پیدل چلنے والے شاہی خاندان کی قیادت بادشاہ چارلس سوم کریں گے۔

ملکہ برطانیہ کا کفن تھامنےکی کوشش کرنے والے شخص گرفتار

قومی ترانے کے بعد سروس کا اختتام ہو گا جس کے بعد ملکہ کا تابوت ولنگٹن چرچ لے جایا جائے گا، ہر ایک منٹ بعد لندن کی بگ بین کی گھنٹی بجے گی، ہر ایک منٹ کے وقفے سے گن سیلوٹ دیا جائے گا، ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد ملکہ کے تابوت کو ونڈزر کاسل لے جایا جائے گا، کاسل کے ٹاور کی گھنٹیاں بھی ہر ایک منٹ بعد بجائی جائیں گی اور گن سیلوٹ بھی دیا جائے گا، اس کے بعد ملکہ کی میت سینٹ جارج چیپل میں دعائیہ تقریب کے لیے لے جائی جائے گی۔

آخری رسومات میں صرف 800 مہمان شریک ہوں گے، کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ملکہ کو ان کے شوہر کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

110 سالوں میں برطانیہ میں ہونے والا یہ پانچواں سرکاری جنازہ ہے، آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر تاریخی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، دس ہزار کے قریب پولیس اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے لندن میں 23 میل طویل آہنی بیرئیرز نصب کیے گئے ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات: شہد کی مکھیوں کو بھی خبر دے دی گئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وسطی لندن میں نو فلائی زون قائم کیا ہے، اونچی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور سنائپرز تعینات کیے جا رہے ہیں، 2012 کے بعد برطانوی تاریخ میں یہ سب سے بڑا پولیس آپریشن ہوگا۔

ملکہ کی وفات پر امریکی صدر جوبائیڈن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ برطانوی بادشاہوں کی طویل ترین مدت تخت پرگزارنے کے بعد 96 سال کی عمر میں انتقال کرنے والی ملکہ کے لیے ہرآنکھ اشک بار ہے۔امریکی صدر نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کے لیے تقریباً دنیا بھر میں عزت پائی جاتی تھی۔ انہوں نے 70 سال سے خوش قسمت وقت گذارا۔

کنگ چارلس جو اپنی والدہ کی موت کے بعد سے برطانیہ میں ہیں نے کہا، پچھلے 10 دنوں کے دوران میں اور میری اہلیہ اس ملک اور دنیا بھر سے ملنے والے تعزیت اور حمایت کے بہت سے پیغامات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

لندن، ایڈنبرا، ہلزبرو اور کارڈف میں ہم ناقابل یقین حد تک ہر اس شخص سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے آنے اور میری پیاری والدہ ملکہ کی زندگی بھر کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پریشانی کا سامنا کیا۔

ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر تعینات گارڈ بے ہوش ہو کر گرپڑا

Leave a reply