برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

0
132

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے حالیہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث دنیا سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں جاری بیان میں کلاڈیا ویب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کے قرضے معاف کرے قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان کیلئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کر دی

کلاڈیا ویب نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران مغربی سیاسی رہنماؤں کی خاموشی ایک اخلاقی جرم ہے یہ وقت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے کا ہے ہمیں عالمی موسمیاتی ٹیکس کی ضرورت ہے تاکہ عالمی امیروں کو دنیا میں ماحولیاتی نقصانات کی ادائیگی کی جا سکے۔

گرین لینڈ میں پگھلنے والی برف سطح سمندرمیں ایک فِٹ تک کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کو پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہیے،آج ،ابھی اور فوری طور پر۔


قبل ازیں کلاڈیا ویب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے مگر ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے-


برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے قطب شمالی کے بعد سب سے زیادہ گلیشیئرز پاکستان میں ہیں جن کی تعداد7 ہزار 253 گلیشئرز ہیں، تمام گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

ملائیشیا کی سابق خاتون اول کروڑوں ڈالر رشوت کے الزام میں مجرم قرار


دوسری جانب برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے برطانوی ہائی کمیشن نےکہا ہےکہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے برطانیہ مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دےگا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانوی امداد میں اضافےکا اعلان برطانوی وزیر خارجہ نے کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہےکہ برطانیہ پہلے ہی پندرہ لاکھ پاؤنڈ فوری امداد کا اعلان کر چکا ہے، برطانیہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب میں گھرے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانےکے لیے ہرممکن امداد دیں گے، ڈیڑھ کروڑ پاؤ نڈ کا یہ امدادی پیکج بھی ہماری ان کوششوں کا حصہ ہے۔

برطانیہ:نسلی اورمذہبی انتہاپسندی نے1لاکھ 20 ہزاراقلیتی افراد کوملازمتیں جھوڑنے…

Leave a reply