وزیراعظم کی ترکیہ وفد سے ملاقات ترکیہ صدر کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

0
56

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو، ترکی کے وزیر برائے ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی، ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ (AFAD) کے چیئرمین مرات کورم، ترک کم لاگت ہاؤسنگ ایجنسی (TOKI) کے ڈائریکٹر جنرل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے ہونے والے انسانی اور مادی نقصانات پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آفت سے نمٹنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے دوران ترکی کی جانب سے پاکستان کی مدد کو یاد کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی اور پاکستان "دو دل ہیں، ایک جان ہیں” اور انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

قبل ازیں ترکیہ کے 2 وزرا کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد ہوئی، تو احسن اقبال، شیریں رحمان، رانا ثناءاللہ نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا وفاقی وزیر احسن اقبال نے وفد کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے دکھ کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترکیہ کا وفد پاکستان میں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا ترکیہ کے جذبے کو کبھی نہیں بھلا سکیں گے، ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں،

قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لئے خصوصی دعا ہو گی،ترکی کے صدر طیب اردوان نے ترک وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لئے اعلی سطح کا وفد پاکستان بھیجا ہے۔طیاروں اور ریل کے ذریعہ امدادی سامان آ رہا ہے

علاوہ ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے سیلاب کے باعث ملک کا آدھا حصہ متاثر ہوا ہے ہر متاثرہ خاندانِ کو 25 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، فوت ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں سیلاب کے باعث ملک کا آدھا حصہ متاثر ہوا ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں جلد بحالی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں گلگت بلتستان میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے کیے ،مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر خلاف ورزی کی،آئی ایم ایف کے پاس فوری جانا چاہیے تھا،کرونا آیا توآئی ایم ایف میں بریک آیا، ورلڈ بینک نے امداد دی،

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ شوکت ترین کہہ رہے تھے کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنا ہے،آئی ایم ایف کی میٹنگ طے تھی، آپ کو پتہ تھا اس کی اہمیت کیا تھی،شوکت ترین کی گفتگو پر حیرت ہوئی ،وہ وزیرخزانہ رہ چکے ہیں،بہت سے لوگ کہتے ہیں یہ سوچ عمران خان کی ہے،

سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

Leave a reply