یوکرین کے مفتی اعظم بھی فوجی وردی پہن کر روس سے لڑنے کیلئے میدان جنگ میں آگئے

0
47

کیف: یوکرین کے مفتی اعظم سعید اسماگیلوو اپنے وطن کے دفاع میں روس سے جنگ لڑنے کے لیے فوج میں شامل ہوگئے۔

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے مفتی اعظم نے صدر ولودو میر زیلنسکی کے عوام سے ملک چھوڑنے کے بجائے روس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہر ایک شہری کو باہر نکلنے کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے فوجی وردی پہن کر یوکرینی فوج کا حصہ بن گئے-

یوکرین روس جنگ:پولینڈ سرحد کےقریب يوکرينی فوجی اڈے پرروسی فضائی…

عالم دین سعید اسماگیلوو نے مسلمان شہریوں سے بھی درخواست کی کہ اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے باہر نکلیں اور فوج کے ہاتھ مضبوط کریں۔ روسی جارحیت کا جواب دینا ہم سب پر لازم ہے۔

یوکرین کے مفتی اعظم نے روسی صدر پوٹن کے جنگ کے فیصلے کی منظوری دینے والے مسلم مذہبی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں نے ہماری ماؤں، بہنوں اور بچوں کے قتل کی منظوری دی۔

یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف…

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیٹو نے اعلان کیا تھا کہ وہ 14 مارچ بروز پیر کو شمالی یورپ کے ملک ناروے میں مشقوں کے لیے 30 ہزار فوجی بھیج رہا ہے۔اِن نیٹو فوجی مشقوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روس کی سرحد سے چند سو کلومیٹر کے فاصلے پر کی جائیں گی۔

نیٹو کی اِن عسکری مشقوں کو کولڈ رسپانس 2022ء کا نام دیا گیا ہے مشقوں میں 27 ممالک کے تقریباً 30 ہزار فوجی، 200 طیارے اور 50 بحری جہازوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ اس سال نیٹو دستوں کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔

امریکہ کے بعد روس نے بھی مشرق وسطی سےاپنے حامی جنگجووں کویوکرین پہنچنے کی ہدایت…

Leave a reply