یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیسک میں روسی فوج کے حملے،21 افراد ہلاک

کیف: یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیسک میں روسی فوج کے تازہ حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ ایک ماہ میں یومیہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلی گرام میں علاقے کے گورنر پاولو کیریلینکو نے بتایا کہ 10 افراد یورپ کے سب سے بڑے کوک پلانٹ پر حملے کے دوران جاں بحق ہوئے جبکہ لائمن قصبے میں مزید پانچ، ووہلیدار قصبے میں چار اور ویلیکا نووسیلکا اور شینڈری گولو کے دیہات میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہماری سرزمین پر کیے گئے ہر جرم کے لیے روسیوں کو سزا دی جائے گی۔

تیسری عالمی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں :یوکرینی صدر ولودومیر زیلنیسکی

دوسری جانب، لوہانسک کے گورنر نے ٹیلی گرام میں بتایا کہ یہاں بھی روسی حملوں اور گولہ باری میں شدت آ گئی ہے اور اب لوہانسک خطے میں کوئی شہر محفوظ نہیں رہا۔

قبل ازیں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے حوالے سے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنیسکی نے دنیا کو تیسری جنگ عظیم کے امکان سے خبردار کیا عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ جنگ فی الحال یوکرین تک محدود ہے اور روس منتقل نہیں ہوئی۔

اگرامریکا اورنیٹویہ چاہتےہیں تویہ کام کریں:روس

ولودومیر زیلینسکی نے کہا تھا کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز نہیں کیا ہے، یوکرینی فوج روس پر قبضہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی، ہماری افواج اپنی سرزمین کا دفاع کر رہی ہیں ہم روسی فوجیوں کی موجودگی اور مولدووا میں علیحدگی پسندوں سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ مولدووا میں علیحدگی پسند غیر تربیت یافتہ اور یوکرینی فوج سے لڑنے سے خوفزدہ ہیں۔

یوکرین کے صدر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کی جانب سے ہٹلر کے یہودیوں سے تعلق ہونے پر کہنا تھا کہ ان کے بیان سے لگتا ہے کہ روس نے جنگ عظیم دوئم سے سبق نہیں سیکھا یوکرینی فوج نے روس کے خلاف کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جنگ فی الحال یوکرین تک محدود ہے، روس منتقل نہیں ہوئی۔

یوکرینی صدر نے کہا تھا کہ یوکرین کی فوج نے روس کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کی، یوکرینی فوج صرف اپنی سرزمین کا دفاع کر رہی ہے یوکرینی فوج روس پر قبضے کی خواہش نہیں رکھتی وہ روس کے ساتھ بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب روسی صدر ہم سے ملنے کے لیے تیار ہوں گے۔

یوکرین میں کسی بھی مغربی ہتھیار کی کھیپ روسی افواج کیلئے ایک جائز ہدف ہو گی،سرگئی…

Leave a reply