روس نے یوکرین کا بڑا پاور پلانٹ مکمل طور پر تباہ کر دیا،دفاعی پیداوار متاثر

ٹری پیلیا نامی پاور پلانٹ کیف سمیت تین خطوں کے لیے بجلی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ تھا-
0
117
attack

کیف: روس نے میزائل حملوں سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک بڑے پاور پلانٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا-

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکٹرک کمپنی سینٹرینرگو نے کہا کہ جمعرات کی صبح روسی حملوں سے کیف کے قریب ایک بڑا پاور پلانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، ٹری پیلیا نامی پاور پلانٹ کیف سمیت تین خطوں کے لیے بجلی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ تھا-

یوکرینی حکام کے مطابق پلانٹ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جبکہ شفٹ پر موجود عملہ فرار ہونے میں کامیاب رہا، علاقے کے رہائشیوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی کھڑکیاں بند کریں، اپنے تمام آلات چارج کریں اور پانی کا ذخیرہ کریں-

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے تیل، گیس اور بجلی کی توانائی کی تنصیبات پر بڑے حملے کیے ہیں جس سے یوکرین کی فوجی صنعت کے اداروں کے کام میں خلل پڑا۔

صدر مملکت کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے …

“ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصویر جاری کردی

امریکی اداکار 76 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسے

Leave a reply