یوکرین پر روس کی جانب سے پے در پے میزائل حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کےمطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روس کی جانب سے لگاتار میزائل حملوں میں اہم یوکرینی تنصیبات سمیت پاور اسٹیشز کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالیہ حملوں کے نتیجے میں دارالخلافہ کیف سمیت کئی اہم یوکرینی شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں ویشارڈ میں اپارٹمنٹ بلاک تباہ ہو گیا ہےجہاں فائر فائٹرز اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے متاثرین کے ریسکیو کرنے کی کوششیں جا ری ہیں۔
کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن فضائی کارروائی تک محدود نہیں رہے گا،ترک صدر
یوکرینی نیشنل پولیس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مختلف شہروں پر آج ہونے والے روسی حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 36 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں حملوں کے نتیجے میں 16 اہم تنصیبات اور رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ یوکرین کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔
یوکرینی ائیر فورس کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 70 کروز میزائلوں میں سے 50 کو تباہ کر دیا گیا تھا۔
روسی زبان بولنے والے ہیکرز کی خلیجی خطوں اور سعودی عرب میں ہیکنگ کی کارروائیاں تیز
یوکرین کے ڈپٹی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کے نتیجے میں مالدووا کے اطراف میں آدھے سے زیادہ علاقے بجلے سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ تین یوکرینی پاور اسٹیشنز، بجلی کے قومی نیٹورک سے کٹ گئے ہیں روس کی جانب سے پورے ملک پر ایک ساتھ حملہ کر دیا گیا ہے-
یوکرین کے ڈپٹی ہیلتھ منسٹر کا کہنا ہے کہ آج پورا ملک حملے کی زد میں ہے اور پہلے بھی ہم دارالخلافہ کیف اور دیگر شہروں پر حملے دیکھ چکے ہیں حملوں کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں ہے اس لیے ہونے والے نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا تاہم کچھ گھنٹوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔
یوکرینی ڈپٹی ہیلتھ منسٹر کا کہنا تھا کہ اب تک تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی خصوصی ایمرجنسی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ زاپروژیا شہر کی دیگر اسپتالوں میں بھی زخمیوں کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے ملک میں روسی حملوں کے نتیجے میں1000 سے زائد طبی مراکز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 143 طبی مراکز مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔