ماسکو: یوکرین میں بمباری کے لئے جانا والا روس کا جنگی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی : غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ ملک کے مغربی علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار روسی فوجیجن ہلاک ہوگئے۔ فوجی طیارہ ایندھن بھروانے کے بعد یوکرین میں بمباری کے مشن پرجارہا تھا۔طیارے میں نوافراد سوارتھے۔
فلوریڈا کے ساحل پر 1930 سے نصب لینڈ مائن‘برآمد
روسی حکام کے مطابق طیارے میں آگ میں لگنے کے بعد پائلٹ نے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تھی۔ مقامی افراد نے طیارے کے ملبے سے پانچ افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں نکال کراسپتال منتقل کردیا۔
قبل ازیں روسی افواج کوسخت صدمہ جب روسی ساختہ میزائل یو ٹرن مارتے ہوئے واپس آکر اپنے ہی لانچر سے ٹکرا گیا تھا روسی ائیر ڈیفنس میزائل کے واپس لانچر سے ٹکرانے کا واقع جمعے کے روز یوکرین کے شہر سیویر وڈونتسک(Severodonetsk) سے تقریباً 55 میل جنوب میں الچیوسک کے قریب علاقے میں پیش آیا۔
روسی ساختہ میزائل کا یو ٹرن،واپس آکر اپنے ہی لانچر سے ٹکرا گیا
میزائل سسٹم ممکنہ طور پر ایک S300 تھا جسے یوکرین کے روسی علیحدگی پسند لوہانسک سے آپریٹ کر رہے تھے۔اس حادثے سے متعلق نقصان کی تفصیلات کا انتظارہےمیزائل میں خرابی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اس کی وجہ یوکرین کے ڈرون کی ہیکنگ یا جیمنگ ہو سکتی ہے طیارے کے ٹکرانے کی وجہ سے آگ رہائشی عمارتوں سے دور سے بھڑک اٹھی جبکہ اس حادثے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔