کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے بوچا میں اجتماعی قبر سے 410 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبے بوچا میں ایک اجتماعی قبرسے 410افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں بوچا روسی فوج کے زیرقبضہ تھا جس کا کنڑول حال ہی میں یوکرینی فوج نے دوبارہ حاصل کیا ہے۔

روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک پر ویزہ پابندیاں عائد کردیں

یوکرینی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے بوچا میں سیکڑوں شہریوں کوقتل کیا ہے ہلاک شہریوں کی تعداد کا پتا لگانے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

اجتماعی قبرسے لاشیں ملنے کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین میں نسل کشی کررہا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بوچا میں شہریوں کے قتل کو ہولناک اور ناقابل قبول قراردیا ہے فرانسیسی صدر نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کو ان جرائم کا جواب دینا ہوگا جبکہ روس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

جبکہ امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کرنے پر زوردے گا اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے پیر کے روز کہا ہے کہ یوکرین کے روسی فوجیوں پر بوچا شہر میں درجنوں شہریوں کو قتل کرنے کے الزام کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوکرینی افواج کا روسی آئل ڈپو پر حملہ، روس کا شدید ردِعمل

نیویارک میں اقوام متحدہ کی 193 ارکان پر مشتمل جنرل اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے ووٹ کے ذریعے انسانی حقوق کی مسلسل، سراسر اور منظم خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر کسی ریاست کی کونسل کی رکنیت کو معطل کیا جاسکتا ہے۔

بخارسٹ میں نیوزکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا اسانی حقوق کونسل میں روس کی شرکت ایک ڈھونگ ہے اوریہ غلط ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسے ہٹانے کے لیے ووٹ دے‘۔

روئٹرز کے مطابق لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا ہے کہ امریکاروس کو معطل کرنے کے اقدام کو رواں ہفتے جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے لیے پیش کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ 24فروری کو یوکرین پر حملہ شروع ہونے کے بعد سے اسمبلی نے روس کی مذمت میں دو قراردادیں منظورکی ہیں کم سے کم 140ارکان نے ان کے حق میں ووٹ دیا ہےجبکہ روس کا کہنا ہےکہ وہ یوکرین کےفوجی بنیادی ڈھانچے کوتباہ کرنےکےلیے’’خصوصی فوجی آپریشن‘‘کررہا ہے۔

رومانیہ کا دورہ کرنے والی لنڈاتھامس گرین فیلڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان 140 ممالک کے لیے میرا پیغام ہے جو ہمت کے ساتھ اکٹھے کھڑے ہیں بوچا سے سامنے آنے والی تصاویراور یوکرین بھر میں تباہی اب ہم سے اپنے الفاظ کو عملی کارروائی سے ہم آہنگ کرنے کا تقاضا کررہی ہے۔

روس جنیوا میں قائم 47 رکن ممالک پر مشتمل انسانی حقوق کونسل کا تین سال کی مدت کے لیے رکن ہے اور یہ اس کی رکنیت کا دوسرا سال ہے۔ قوام متحدہ میں ماسکو کے مشن نے فوری طور پر امریکی سفیر کے اس بیان پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔

بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

کونسل قانونی طور پر پابند فیصلے نہیں کرسکتی لیکن اس کے فیصلے اہم سیاسی پیغامات کے حامل ہوتے ہیں اور وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی تحقیقات کو مجاز بنا سکتی ہے۔

اس نے گذشتہ ماہ روس کے حملے کے بعد یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم سمیت انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا 32 اراکین نے یوکرین کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا روس اوراریٹیریا نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چین سمیت 13ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔

دریں اثناء بوچا کے ڈپٹی میئر نے بتایا کہ روسی فوج کے انخلا کے بعد قریباً 50 لاشیں ایسی ملی ہیں، جنھیں روسی فوجیوں نے ماورائے عدالت ہلاک کیا تھا۔یوکرینی حکام نے بتایا کہ وہ وہاں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کررہے ہیں۔ کریملن نے بوچاشہر میں شہریوں کے قتل عام سے متعلق کسی بھی الزام کی واضح طور پر تردید کی ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے اور امریکی ماہرین اسے ثابت کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں-

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان صحافیوں پر حملہ

Shares: