یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے،3 پائلٹ ہلاک
کیف: یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے وسطی علاقے زیتو میر میں فضائیہ کے 2 ایل 39 تربیتی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرانے سے مکمل طور پر تباہ جبکہ طیاروں میں موجود 3 پائلٹ ہلاک ہو گئے حکام کے مطابق طیاروں کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والے پائلٹوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں یہ ان کے لیے ایک تکلیف دہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
واضح رہے کہ 3 مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو 61 ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جسے اڑانے کی پائلٹوں کو تربیت بھی دی جائے گی۔
ایران : بس کھائی میں جاگری ،10 افراد ہلاک اور 8 زخمی
دوسری جانب روس نے 24 گھنٹے میں یوکرین کے 73 ڈرون مار گرانے اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یوکرین کے حملوں کو ناکام بنا دیا اور گزشتہ 24 گھنٹے میں یوکرین کے 73 ڈرون اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کیااس سے قبل روسی فورسز نے یوکرین کا ایس 200 میزائل بھی مار گرایا تھا جنگ شروع ہونے سے اب تک یوکرین کے 462 طیارے، 246 ہیلی کاپٹر، 6 ہزار 12 ڈرونز، 433 فضائی دفاعی نظام، 11 ہزار 476 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 6 ہزار 24 توپیں اور 12 ہزار 408 دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔