کیف: یوکرین میں ایک اور صحافی فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہار گیا-
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر شیویرو دونیسٹک میں روسی فوج کے حملے جاری ہیں جن سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں فرانسیسی صحافی فریڈرک لیکرک جنگ زدہ علاقے میں شہریوں کے انخلا کی کوریج کر رہے تھے۔
روس پر نئی پابندیاں، یوکرین کے لیے 9 ارب یورو کی امداد
کوریج کے دوران روسی فوج کا ایک گولہ صحافی کی گاڑی کو لگا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 32 سالہ صحافی کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے فریڈرک لیکرک یوکرین میں روسی حملے میں ہلاک ہونے والے 32 ویں صحافی ہیں۔
فروری کے آخر میں روس کے یوکرین پر حملےکے بعد اب تک جنگ زدہ علاقہ میں کوریج کرنے والے 30 سےزائد صحافی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 6 روسی، 4 یوکرینی، 3 امریکی اور دو اطالوی صحافی بھی شامل ہیں۔
پیوٹن صرف مزید 3 سال زندہ رہیں گے،روسی انٹیلی جنس افسر کا دعویٰ
اس وقت فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا یوکرین کے دورے پر ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے صحافی کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ عالمی صحافتی تنظیموں نے بھی فرانسیسی صحافی کے قتل کی مذمت کی ہے جبکہ روس کی جانب سے فرانسیسی صحافی کی ہلاکت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔








