مزید دیکھیں

مقبول

امریکہ اور اتحادی بازآجائیں:یوکرین تنازعے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روس

ماسکو:امریکہ اور اتحادی بازآجائیں:یوکرین تنازعے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: اطلاعات کے مطابق یوکرین تنازع پر امریکی پابندیوں کی دھمکیوں پر روس کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اختیار کردہ موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں روس کے سفارت خانے نے منگل کو کہا ہے کہ یوکرین پر امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

روسی سفارتخانے کے اعلی افسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کی دھمکیوں کو سن کر پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ واشنگٹن ہےجو تناؤ پیدا کرتا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن منگل کو یوکرین تنازع پر ٹیلی فونک رابطہ قائم کریں گے۔

حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کی وجہ امریکہ نے روس پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ عنقریب یوکرین پر حملہ کردے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بارہا پیوٹن کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ یوکرین پر حملہ کرتے ہیں تو بڑے پیمانے پر مغربی پابندیوں کے لئے تیار رہے۔

واضح رہے روس نے یوکرین کی سرحدوں پر ایک لاکھ سے زائد فوجیوں کو تعینات کیا ہے۔ اس تناظر میں مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ وہ حملہ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے بلنکن لاوروف کی بات چیت سے قبل، ماسکو نے یوکرین کے بارے میں اپنے موقف پر واشنگٹن کو ایک خط بھیجا تھا۔