کیف: ملکی دفاع کی خاطر یوکرینی فوجی نے کریمیا سے یوکرین کو ملانے والے پل کو خود پر بارود لگا کر دھماکے سے اڑا دیا۔
باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ٹینکوں سے حملہ کیا گیا تو میرین بٹالین کے انجینئر وٹالی سکاکون وولوڈیمیرووچ کو جنوبی صوبے کھیرسن کے ہینیچسک پُل پر تعینات کیا گیا۔
نہ مُلک چھوڑوں گانہ قوم:ہتھیارنہیں ڈالیں گے فتح ہماری ہوگی:یوکرینی صدرکافوجیوں کےساتھ گھومتےہوئےبیان
یوکرین فوج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے فیصلہ کیا کہ روسی ٹینکوں کو روکنے کا واحد راستہ پُل کو اڑانا ہے اور اس ضروری کام کے لیے رضاکارانہ خدمات وٹالی سکاکون نے انجام دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کو اندازہ تھا کہ اس کی تعیناتی اس کی موت کا سبب بنے گی اور وہ اپنے ملک کے لیے جان قربان کرے گا تاہم اس نے یہ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائی یوکرینی فوجی کے ملکی دفاع کی خاطر جان قربان کرنے کے باعث روسی افواج کو لمبا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔
یوکرین کا مذاکرات سے انکار:روس کے لیے مشکلات بڑھ گئیں،دوبدولڑائی کے دوران بڑے پیمانے پرنقصان
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے یوکرائنی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ترکی روس اور یوکرین کےدرمیان فوری جنگ بندی کی کوششیں کررہا ہے۔دو روز قبل روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے فوراً بعد انقرہ میں یوکرین کے سفارت خانے نے ترکی سے مدد کی اپیل کی تھی۔
واضح رہے کہ جنگ کے دوران اب تک سینکڑوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں دوسری جانب یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک ساڑھے 3 ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک اور 200 کے قریب قیدی بنائے جا چکے ہیں۔