کیف: یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 روسی طیاروں اور 3 ہیلی کاپٹرز کو مار گرایا ہے-

باغی ٹی وی : اسکائی نیوز کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں روسی فوج کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے یوکرینی فوج نے یہ کارروائیاں روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی اڈے پر حملے میں 35 اہلکاروں کی ہلاکت اور تقریباً 150 اہلکاروں کے زخمی ہونے کے جواب میں کی گئیں۔

یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا کہ روس کے کئی اڈوں، گوداموں اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کردیا گیا جب کہ 24 گھنٹوں میں 4 روسی طیارے، 3 ہیلی کاپٹرز اور متعدد ڈرونز کو مار گرایا-

یوکرینی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ روسی فوج ان کارروائیوں کے باعث دفاعی پوزیشن پر چلی گئی اور 24 گھنٹوں میں روس کو کوئی ایک بھی کامیابی نہیں مل سکی تاہم روس نے یوکرین کے اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

روسی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ روس نے کئی عمارتوں اور انفرا اسٹرکچرز کو فوجی گودام کے طور پر استعمال کر رہا ہے جنہیں ہم نے تازہ کارروائی میں تباہ کرکے شہریوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

یوکرین روس جنگ:ماریوپول میں 16 سو ہلاکتوں کا دعویٰ:روسی پیشقدمی جاری:نیٹوپرخوف…

یاد رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو 19 دن ہوگئے ہیں اور اس دوران دونوں جانب سے مالی اور جانی نقصانات سے متعلق متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کے مفتی اعظم سعید اسماگیلوو اپنے وطن کے دفاع میں روس سے جنگ لڑنے کے لیے فوج میں شامل ہوگئے ہیں یوکرین کے مفتی اعظم نے صدر ولودو میر زیلنسکی کے عوام سے ملک چھوڑنے کے بجائے روس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہر ایک شہری کو باہر نکلنے کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے فوجی وردی پہن کر یوکرینی فوج کا حصہ بن گئے-

عالم دین سعید اسماگیلوو نے مسلمان شہریوں سے بھی درخواست کی کہ اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے باہر نکلیں اور فوج کے ہاتھ مضبوط کریں روسی جارحیت کا جواب دینا ہم سب پر لازم ہے۔

"توہاڈے منہ تےتوہاڈیاں ہی چپیٹاں:روس نے مغربی ممالک کووارننگ دے دی

Shares: