پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ علیزے گبول کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد عالمگیر وبا کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر علیزے گبول نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے جس کے ساتھ اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGIJwetpvb9/
علیزے گبول نے سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئسولیٹ ہوئے 10 دن گُزر گئے ہیں اور میرے لیے یہ تجربہ خاص خوشگوار نہیں رہا لیکن الحمداللہ مداحوں کی دُعاؤں اور محبتوں نے مجھے بہت ہمت اور حوصلہ دیا ہے۔
علیزے نے اپنی جلد صحتیابی کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ماڈل علیزے گبول نے وائرس کا شکار ہونے سے متعلق تصدیق کی انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔
علیزے گبول نے بتایا کہ اللہ کا شُکر ہے کہ اب وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔
پاکستانی ماڈل علیزے گبول بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں