عمر رسیرہ افراد کے لیے فری ویکسینیشن مہم

0
58

مظفرگڑھ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق مظفرگڑھ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے بنائے گئے ویکسی نیشن سنٹر پر 60سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کے عمل جاری ہے۔مظفرگڑھ میں یہ سنٹر یاد گار کلب میں بنایا گیا ہے جہاں رجسٹرڈ ہونے والے
60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کا

ویکسین لگائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ جن بزرگ شہریوں نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرالیا ہے وہ وقت مقررہ پر سنٹر پر تشریف لائیں اور ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہیں۔ سنٹر کے فوکل پرسن

ڈاکٹر محمد زبیر نے بتایا کہ ضلع بھر سے اب تک 60سال سے زائد کے 4ہزار سے زائد بزرگ شہری اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرا چکے ہیں۔ اب تک 178افراد کو یہ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 60سال سے زائد عمر کے بزرگ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر1166پر ارسال کر کے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ اس ویکسین کا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت عوام کی خدمت کیلئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے کوارڈینیٹر عدنان لغاری بھی موجود تھے۔

Leave a reply