رانی مکر جی نے آدتیا چوپڑا سے محبت کرنے کی وجہ بیان کر دی

0
97

بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے یش راج فلمز کے سربراہ آدتیا چوپڑا سے محبت کرنے کی وجہ بتا دی۔

باغی ٹی وی :اداکارہ رانی مکھرجی اور ان کے شوہر اپنی ذاتی ازدواجی زندگی کو کیمروں کی نگاہوں سے دور رکھتے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران رانی مکھرجی آدتیا چوپڑا سے محبت کرنے کی وجہ بیان کی ہے۔

بھارتی میڈیاکو دیئے گئے ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق ہونے کے باوجود آدتیا چوپڑا کا خود کو محدود رکھنا ہی ان کی جانب توجہ کا باعث بنا۔

رانی مکھرجی کے مطابق ان کی اپنے شوہر سے محبت کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہ خود کوانتہائی حد تک ذاتی رکھے ہوئے ہیں۔

رانی نے بتایا کہ انڈسٹری میں کئی سال کا تجربہ رکھنے کے باوجود آدتیا چوپڑا ہی وہ واحد شخص ہیں جن کی وہ عزت کیا کرتی تھیں، آدتیا کا شمار ان کم لوگوں میں ہوتا ہے جن کے اخلاق ،کام کے انداز کے باعث ان کی عزت کرتی تھی اور کرتی ہوں۔

اداکارہ کے مطابق وہ خود بھی اپنی ذات کو ذاتی رکھے ہوئے ہیں، یہی وجہ تھی جو ہم دونوں کو ایک بہترین جوڑی بنا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ رانی مکھرجی نے بالی وڈ فلم کے معروف فلمساز یش راج کے بیٹے آدتیا چوپڑا سے 2014 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے۔

Leave a reply