امت مسلمہ اللہ کی طرف لوٹ آئے ، ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، خطبہ حج
باغی ٹی وی : میدان عرافات میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ بندربن عبد العزیز نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے،امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے،اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو،
اللہ نے فرمایا اللہ کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراوَ ہے .اللہ نے فرمایااللہ کے سوا کسی کو نہ پکارو،اللہ نے فرمایا اپنے رب کی ایسے عباد ت کرو جیسے اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے ،اللہ نے فرمایا اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈرو،اللہ نے قرآن میں فرمایا اس نے انسان کو بہترین انداز میں پیدا کیا،
امام صاحب نے فرمایاکہ اللہ نے فرمایا اس کےساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراوَ،اللہ نے فرمایااس کے سوا کسی کو نہ پکارو،اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا.اللہ کا حکم ہے کہ والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو،اللہ نے فرمایااپنے نفس کا تزکیہ کرو اور تقویٰ اختیا رکرو،
شیخ نے کہا کہ رسول ﷺنےفرمایا، جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہو گا، اگر اللہ کا فضل نہ ہوتا تو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے، رسول ﷺنے فرمایا اپنے ملازمین کے ساتھ احسان کا معاملہ اختیار کرو،قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو،
مکہ مکرمہ:غلاف کعبہ”کسوہ” تبدیل کردیا گیا
عمرہ زائرین کو 25 جولائی سے عمرے کی اجازت دی جائے گی سعودی نائب وزیر حج
مناسکِ حج کی ادائیگی ، عازمین آج خیموں کے شہر منیٰ پہنچنے لگے
شیخ بندر نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ زمین پر فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا،اللہ کسی بندے کی محنت ضائع نہیں کرتا رمضان المبارک کےروزےمسلمانوں پرفرض کیےگئےہیں،اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ شیطان تمہیں گمرا ہ کرنے کی کوشش کرے گا .اللہ نے فرمایااس کے سوا کسی کو نہ پکارو،اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم کیا.اللہ نے اپنے اوپر رحم کو لازم کیا،








