عمرہ کی آڑ میں منشیات سمگلنگ، 2 رکنی خواتین گینگ گرفتار

0
75
arrest

عمرہ کی آڑ میں منشیات سمگلنگ، 2 رکنی خواتین گینگ گرفتار کر لیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے انسانی سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 2 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کی شناخت کنول مشتاق اور نرگس مشتاق کے نام سے ہوئی ،گرفتار خواتین ملزمان نے سونیا اور شکیل نامی شہریوں کو ملازمت کی غرض سے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھیجا ،مذکورہ شہریوں کے سامان سے منشیات برآمد ہونے پر سعودی حکام کی جانب سے دونوں شہریوں کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ،سعودی عرب میں قید کے دوران خاتون ملزمہ کی سعودی عرب میں ہی موت واقع ہوئی ،گرفتار خواتین سمگلرز غیر قانونی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کی سرگرمیوں کے حوالے سے عادی ملزمان ہیں ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

دوسری جانب سعودی عرب جانے والے طیارے میں سوار 15 مسافروں کو پرواز سے اتار دیا گیا ، ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافروں نے بتایا کہ وہ سعودی عرب جا رہے ہیں وہاں سے اسپین جائیں گے ،مسافروں کو جن کو پرواز سے اتارا گیا ہے میں دو انسانی سمگلر بھی شامل تھے، جن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان نے اسپین بھیجنے کے لیے فی مسافر سے 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے،

پاکستان بھکاریوں کو آنے سے روکے،سعودی حکومت کا انتباہ

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

Leave a reply