خواتین کیلئے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے ضابطہ جاری کر دیا

مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے
0
53
Umrah

مکہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کے لیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے ضابطہ جاری کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی: وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خواتین عمرے کے لیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں حج و عمرہ کی وزارت کے مطابق لباس ڈھیلا ہونا چاہیے جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔
https://x.com/MoHU_En/status/1701589097553305725?s=20
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مقدس لباس کے دائرے میں، عمرہ کے سفر پر جانے والی خواتین کے لیے احرام اور روایتی لباس کے درمیان فرق واضح ہو جاتا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ پاکستان کی نگران کابینہ کے وزیر مذہبی امور انیق احمد اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں سب سے اہم عمرہ ویزہ کے بارے میں بات چیت ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ عمرہ ویزہ مدت 90 دن کر دی گئی ہے، اس موقع پر نگران وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کا دورہ پاکستان ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین میں پاکستان کی تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے،روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستانی عازمین حج کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے ویزے کا دورانیہ 90 دن کر دی گئی، ویزے پر عمرہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا جا سکے گا۔ مکہ اور مدینہ میں 100 کے قریب مزید نئے مقامات کو کھولا جائے گا۔

Leave a reply