عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

0
40

مکۃالمکرمہ: سعودی وزارت حج و عمرہ نے رش سے بچنے کے لیےعمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی :” لعربیہ ڈاٹ نیٹ ” کے مطابق عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران رمضان المبارک کی تیاریوں کےحوالے سے جمعہ کو کہا کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے اسٹیشنوں کی منظوری دے دی گئی ہے-

مسجد نبوی ﷺ میں 12سال سے کم عمربچوں کے داخلے پر عارضی پابندی

انہوں نے کہا کہ مسجد حرام میں زائرین کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے تعاون سے صحن مطاف اور گراؤنڈ فلور کوزائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ مسجد حرام میں غلط رویوں کا سخت نوٹس لیا جائےگا اور کسی کو وہاں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بدھ کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی "اعتمرنا‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت سے باہر سے آنے والوں کے لیے عمرہ کرنے کے لیے تاریخیں بک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزارت نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین اوقات مقرر کیے ہیں جن میں مملکت میں داخلے کا ویزا جاری کرنا، ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور بکنگ کرتے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

قبل ازیں مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر نے رمضان المبارک کے مقدس موسم کے لیے اپنی مکمل تیاریوں کی تفصیلات جاری کی تھیں جن کے مطابق مکہ مکرمہ میں10 اسپتالوں اور 82 مراکز صحت کا انتظام کیا گیا ہے جو ہنگامی بنیادوں پرمریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں مدد کریں گے ان اسپتالوں میں ایمرجنسی سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔

علاوہ ازیں مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔

2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔

مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع ،مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش

Leave a reply