کشمیر پر سلامتی کونسل کی خصوصی میٹنگ شروع ہو گئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ اور محکمہ سیاسی امور بریفنگ دیں گے، کونسل کی صوابدید ہے کہ وہ پریس اسٹیٹمنٹ جاری کرے یا نہ کرے، صورتحال خراب ہوئی تو اوپن بحث بھی ہوسکتی ہے،

سفارتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کونسل فیصلہ کرے گی کہ آگے کیسے چلنا ہے، آج کا اجلاس قراردادوں کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی پر بلایا گیا ہے، بھارت کی تمام تر مخالفت کی کوششوں کےباوجود اجلاس بلایا گیا ہے،

Shares: